محکمہ موسمیات کی 29 مارچ سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 29 مارچ سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے، جس دوران بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلےعشرے کا اختتام بارشوں پر ہوگا، 29 مارچ سے بارشوں کا نیا اسپیل پنجاب سمیت لاہورمیں داخل ہوگا جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عرب ملکوں کی ڈنمارک میں قرآن اور ترک پرچم جلانے کی شدید مذمت

دوسری جانب کراچی میں بھی مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کل شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم 2 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج مطلع صاف رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا، دن میں ہوا 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔