سائٹ انڈسٹریل ایریا کے مسائل حل کرنے کیلئے صنعتکار خود میدان میں آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایر یا کی آلودگی میں کمی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیئے صنعتکاروں نے اپنی مد د آپ کے تحت کام شروع کردیا ہے۔

سولر پلیٹس بنانے والی کمپنی میسول کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عرفان اللہ والا نے اپنی فیکٹری کے ساتھ جانیو الی عرصہ دراز سے بند نالے کی صفائی شروع کردی ہے۔

سائٹ ایریا کے نالوں کی عد م صفائی کی وجہ سے آنے والی برسات میں اہل علاقہ سمیت خود صنعتوں اور صنعتی ورکرز کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے عرفان اللہ والا نے ابتدائی طور پر اپنی مددآپ کے تحت میسول کمپنی نے ساتھ ملحقہ نالے کی صفائی کاکام مکمل کرالیا ہے جس کے بعد اگلے مرحلے میں نالیکو کچرے سمیت فضلے سے بچانے کے لیے نالے پر چھت پر ڈالنے کے لیئے کام شروع کردیا ہے۔

عرفان اللہ والا کا کہنا ہے کہ حکومت بھی کام کراتی ہے ہم نے بھی از خود اس کام کا ذمہ لیا ہے اور کوشش ہے کہ اس نالے کی صفائی ہو جائے اور اس کے بعد یہاں سے مون سون کی بارشوں کا پانی بہتر طریقہ سے اخراج ہو سکے اور قرب و جوار میں پانی جمع نہ ہو کیوں کہ ماضی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا تھا جس سے نہ صرف بیماریاں بڑھتی تھیں بلکہ سڑکوں و گلیاں بھی تباہ ہو جاتی تھیں۔

مزید پڑھیں: بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، ایس ایم منیر

ادھر صنعتی ورکز کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ والا نے جو کام کیا ہے یہ کام حقیقت میں بلدیاتی نمائندوں اور منتخب نمائندوں اور حکومت کا تھا، تاہم میسول کمپنی نے یہ اقدام اٹھا کر دوسروں کے لئے بھی ایک راہ متعین کر دی ہے۔