آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی کو 14 سال پابندی کی سزا سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی کو 14 سال پابندی کی سزا سنادی
آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی کو 14 سال پابندی کی سزا سنادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی نژاد کھلاڑی میہر چیاکر کو 14 سال پابندی کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے مختلف مواقع پر میچ فکسنگ کی کوشش کے الزام میں بھارت میں پیدا ہونے والے میہر چیاکر پر چودہ سال کی پابندی عائد کردی ہے، جس میں کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف وزری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مہیر چیاکر نے عجمان میں کھیلے گئے یواے ای اور زمبابوے سیریز فکس کرنے کی کوشش کی، بھارتی شہری نے کنییڈا گوبل ٹی20 کے لیے بھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسایا جبکہ امارتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو اپنے جال میں پھنساکر فکسنگ کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما اور بارسلونا کی الیکسیا پوٹیلس’بالن ڈور‘ ایوارڈ 2022 کیلئے پسندیدہ قرار

بھارتی کرکٹر نے چیاکر نے اس حوالے سے ہونےوالی آئی سی سی کی تحقیقات میں بھی شامل ہونے سے گریز کیا۔ بھارت سے یواے ای متنقل ہوئے اور ان کا شمار ان چار معطل یو اے ای کرکتٹر میں ہوتا ہے جن کو آئی سی سی نے 2019 میں اینٹی کرپشن حکام سے تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔

Related Posts