Friday, March 29, 2024

وفاقی حکومت کا 15روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف دینے کی خاطر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ 15روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ 16 سے 31 جنوری تک قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو بر قرار رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ڈریپ کی 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

واضح رہے کہ افواہیں گرم تھیں کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی کیونکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث حکومت دباؤ میں ہے، تاہم آج یہ فیصلہ ہونے کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔