حکومت نے پنجاب کیلئے 26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو غذائی بحران سے بچانے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل 26 ہزار ٹن سے کم کر کے 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کروادیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدات پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھرمیں سرکاری آٹے ی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد 95 سے بڑھا کر 145 جبکہ راولپنڈی میں 240 کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منی لانڈرنگ کا الزام، امریکہ نے روسی کرپٹو ایکسچینج کے مالک کو گرفتار کرلیا

دوسری جانب گزشتہ روزکراچی میں انتظامیہ کی جانب سے آٹے کے سرکاری نرخ نافذ کرنےکی مہم شروع کردی گئی ہے، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ نافذ کرانےکی ہدایت کی ہے۔

کل مختلف اضلاع میں 85 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی، سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے 8 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا اور تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔