سابق امریکی صدر بارک اوباما کے مشیر اور امریکی وزارت خارجہ کے سابق سینئر عہدیدار اسٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک شرمناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم 4 ہزار فلسطینی بچوں کو قتل کر دیں تو بھی کم ہے۔
وائرل ویڈیو میں سابق اعلیٰ امریکی عہدیدار نہ صرف مسلمانوں کے متعلق نسل پرستانہ کلمات ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ بار بار شان رسالت میں گستاخی کرتے ہوئے بھی سنے جا سکتے ہیں۔
Meet Stuart Seldowitz, a former advisor to the White House who used to advise Obama on foreign policy.
He is a three-time winner of the State Department’s Superior Honour Award.
pic.twitter.com/DYDUKnhmEw— Zara Magnusson (@zaramagnusson) November 21, 2023
وائرل ویڈیو میں اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو نیو یارک میں ایک حلال فوڈ شاپ (غالباً فلسطینی یا عرب ملک سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کی دکان) کے باہر کھڑے نفرت انگیز کلمات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوڈ شاپ کا مالک اسٹیورٹ سیلڈووٹز سے پوچھتا ہے کہ آپ نے کچھ خریدنا ہے؟ جس پر وہ کہتے ہیں کہ تم دہشتگرد ہو میں تمھیں ایک آنا بھی نہیں دینا چاہتا۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ دکاندار امریکی وزارت خارجہ کے سابق عہدیدار سے کہتا ہے کہ میں کام کر رہا ہوں، اگر آپ نے کچھ نہیں خریدنا تو برائے مہربانی آپ یہاں سے چلے جائیں، جس پر اسٹیورٹ سیلڈووٹز کہتے ہیں کہ میں تمھاری دکان کے اندر نہیں کھڑا ہوا، کیا تمھارے پاس پرمٹ ہے دکان کا اور کیا تمھارے پاس امریکی شہریت ہے؟ جس پر دکاندار جواب دیتا ہے کہ میرے پاس لائسنس بھی ہے اور میں امریکی شہری بھی ہوں، آپ نے اگر کچھ نہیں خریدنا تو یہاں سے چلے جائیں۔
اسٹیورٹ سیلڈووٹز دکاندار سے کہتے ہیں کہ تم دہشتگردوں کو سپورٹ کرتے ہو، تم ایک خطرناک آدمی ہو۔
جواب میں دکاندار اسے یہ کہنے پر مجبور ہوتا ہے کہ تم بچوں کے قاتل ہو، اس پر سابق امریکی عہدیدار سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر ہم 4000 فلسطینی بچوں کو قتل کر دیں تو بھی کافی نہیں ہے۔
سابق امریکی عہدیدار پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے بھی سنے جا سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ بار بار دکاندار کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس سب کے باوجود دکاندار بہت ہی تحمل سے اس کو ٹالنے کی کوشش کرتا ہے۔