وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے چینی ، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ اضافہ کرکے غریب عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم پھوڑ دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فی الفور ہوگا ۔

قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے، جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے ، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق چینی پرفی کلو17 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھ کر85 روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو والے آٹے کی قیمت 800 سے بڑھا کر ساڑھے 900 روپے کردی گئی۔ آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس کلو والا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی تھیلا کردیا گیا۔

حکومت نے سبسڈائز گھی کی قیمت میں بھی 90 روپے فی کلو تک اضافہ کیا جس کے بعد 170 روپے فی کلو والا گھی 260 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا ۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کا حصول بہت مشکل اور حکومت نے مزید مہنگائی کرکے غریب عوام کی زندگی اور مشکل کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 5 افغان فوجی ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے، آئی ایس پی آر

Related Posts