الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے
الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اور اعظم سواتی سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کرلیا اور دونوں وزراء کو نوٹس جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے الزامات کے ثبوت مانگتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیے ہیں۔

10 ستمبر کو وزیرِ ریلوے اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر برہم ہوگئے تھے اور کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔

یہی نہیں بعد ازاں فواد چوہدری کا بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو سیاست کرنی ہے تو استعفیٰ دے کر عہدہ چھوڑیں اور الیکشن لڑیں، چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ماؤتھ پیس بن گئے ہیں، وہ نواز شریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، فواد چوہدری

دونوں وزراء کی جانب سے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے وفاقی وزراء کے الزامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اس پر الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔مگر دونوں وزراء کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Related Posts