جس تعلیمی ادارے میں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائے گا، وزیرصحت سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جس تعلیمی ادارے میں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائے گا، وزیرصحت سندھ
جس تعلیمی ادارے میں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائے گا، وزیرصحت سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناکی دوسری لہرپہلے کی نسبت کم خطرناک ہوگی،سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،جس تعلیمی ادارے میں کیسزمیں اضافہ ہوگااس کو بند کردیاجائے گا۔

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے واضح کیا کہ وزیراعلی سندھ اوروزیرتعلیم کی میٹنگزمیں موجودہوتی ہوں،ایجوکیشن سسٹم کووزیر تعلیم زیادہ بہترسمجھتے ہیں۔وزیرصحت نے بتایا کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہرگزقبول نہیں۔

پاکستان 14.4بلین روپے ہرسال جاں بچانے والی ادویات پرخرچ کرتا ہے،اگلے سال جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ہزاروں جعلی بھرتیوں کو ختم کیا۔

کئی سرکاری ملازمین تنخواہ لیتے ہیں لیکن ملک سے چلے جاتے ہیں۔عذراپیچوہو نے کہا کہ وفاق اسلام آباد میں بیٹھ کرسندھ کے اسپتال نہیں چلاسکتا،ڈی این اے کے حوالے سے کراچی اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔

وزیرصحت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت سے نیب زدہ موجودہیں،ان کوبھی پکڑاجائے۔ عذرا پیچوہو نے کہا کہ اپوزیشن کی سخت بات پرادارے حرکت میں آجاتے ہیں۔

Related Posts