جنوبی کوریا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 39سے تجاوز کرگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جنوبی کوریا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 39سے تجاوز کرگئی
جنوبی کوریا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 39سے تجاوز کرگئی

جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کے سیلابی صورتحال ہے، جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس کے باعث اب تک 39افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیرکے روز شمالی صوبے کے شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک کی جانب سے ریسکیو آپریشن اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

صدر یون سک نے یوکرین سے واپسی پر فوری اجلاس طلب کیا جس میں ڈیزاسٹر سے متعلق تمام اداروں کو متاثرین کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے احکامات دیے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔

مزید پڑھیں:اہل تشیع آزادی سے مراسم محرم ادا کریں، تحفظ فراہم کریں گے، طالبان حکومت

میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے چوئنگجو شہر سے مزید لاشیں برآمد کی ہیں جہاں ایک ٹنل میں 16 گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئی تھیں جب کہ ہفتے کے روز ٹنل سے 9 لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔

Related Posts