راولپنڈی: اداکارہ وینا ملک کے بچوں سمیت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی ان کے اور وینا ملک کے دونوں بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سینیر سول جج راجہ فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔فریقین کے وکلا تو عدالت میں پیش ہوئے تاہم وینا ملک بغیر وجہ پیش نہیں ہوئیں۔
وینا ملک کے بچوں سمیت عدالت پیش نا ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ وینا کو آئندہ تاریخ پر دونوں بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: شوبزانڈسٹری کوالوداع کیوں کہا،صنم چوہدری نےخاموشی توڑدی