فلموں کی مسلسل ناکامی، سیف علی خان مایوس ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلموں کی مسلسل ناکامی، سیف علی خان مایوس ہوگئے
فلموں کی مسلسل ناکامی، سیف علی خان مایوس ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان نے بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی کے باعث مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم وکرم ویدھا کی باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے اور ناکام ہونے پرسیف علی خان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سیف علی خان کا اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ فلم کی تھیٹر میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے حوالے سے کوئی آئیڈیا تو نہیں رکھتے، تاہم یہ ضرور کہوں گا کہ فلم میں کام کرنے والے اسٹارز کو کافی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

بالی وڈ اداکار نے باکس آفس پر فلم کے اچھا پرفارم نہ کرنے اور بالی ووڈ کی کئی فلموں کی ناکامی پر گفتگو کرتے ہوئے اہم اداکاروں کی بہت زیادہ فیس کو بھی ایک قابلِ تشویش معاملہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو راہ گیر بھکارن سمجھ کر پیسے دینے لگے

سیف علی خان نے کہا کہ ہم تو بہت زیادہ معاوضہ دیتے ہیں لیکن اس کے بدلے میں کچھ نہیں ملتا۔ یاد رہے کہ رواں سال بالی ووڈ کی متعدد فلمیں ناکام ہوئی ہیں، جس کے باعث سینئر اداکار مایوس ہیں۔

Related Posts