الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائیگی،اپوزیشن میں دم نہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائیگی،اپوزیشن میں دم نہیں، شیخ رشید
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائیگی،اپوزیشن میں دم نہیں، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائیگی،اس اپوزیشن میں کوئی دم نہیں،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، 120 دن میں 120 عدالتیں سب گند ختم کردیں گی، شہباز شریف ان کی پارٹی کے آدمی ہیں جو وہ بولیں گے وہ وہی کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اورعمران خان نے چین میں ایم ایل ون کے لیے محنت کی، اس ماہ ایکنک سے ایم ایل ون پاس ہو جائے گا، ایم ایل ون کے بغیر ریلوے حادثات ختم نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، 7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیں گے، اس سال ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام ڈھانچہ نیا بننے جا رہا ہے، ایم ایل ون ہی بعد میں بلٹ ٹرین ٹریک بن جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد اس پر کام کریں گے۔

ایم ایل ون کی تعمیرمیں 90 فیصد لیبر پاکستان کی ہوگی، 10 فیصد انجینئرزچین سے آئیں گے۔ ریلوے انقلاب کی طرف جا رہی ہے، 9 ارب ڈالرز کا یہ ٹھیکہ ہے، ایم ایل ون سے بہتر پٹڑی کو نکال کر برانچ لائنز پر لگا دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا،اپوزیشن میں ٹاک شو کرنے کے علاوہ کوئی سکت نہیں۔

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، آپ کے آدھے ٹی وی پروگرام ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد بدلنے جا رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ جو کہتی ہے ٹھیک ہے، اعلیٰ عدلیہ ہی جو کرے گی وہ ٹھیک ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ چیف جسٹس نے فرمایا شیخ رشید ایک لاکھ نوکریاں کہاں سے دے گا، ایم ایل ون کے مزدور کی تنخواہ کا ریلوے پر بوجھ نہیں، یہ چین اور ٹھیکے لینے والے دیں گے۔

Related Posts