کراچی کے شہریوں کو دیوانہ بنانے والے چٹ پٹے، کرارے، مزیدار گول گپے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

the best place for golgappa in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں یوں تو مختلف انواع و اقسام کے کھانے باآسانی دستیاب ہیں لیکن اگر آپ ہلکا پھلکا کھانا پسند کرتے ہیں تو گول گپے آپ کا پہلا انتخاب ٹھہرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے مقام کے متعلق بتائیں گے جہاں کے گول گپے انتہائی مشہور ہیں اور لوگ دور دور سے یہاں گول گپے کھانے کیلئے آتے ہیں. ان کے گول گپوں میں ایسی کونسی خصوصیات ہیں کہ شہری دور دور سے کھنچے چلے آتے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

میرٹھ چاٹ گول گپے
لانڈھی نمبر 4 پر واقع میرٹھ چاٹ گول گپے کے مالک عمران کا کہنا ہے کہ میں پچھلے 12 سال سے یہاں گول گپے فروخت کر رہا ہوں اور اس سے پہلے میں نے بھارت کے شہر میرٹھ سے گول گپے بنانا سیکھے۔ بھارت کے کئی شہروں میں لوگ بہت شوق سے گول گپے کھاتے ہیں جنہیں پانی پوری کہا جاتا ہے۔

عمران نے کہا کہ گول گپے یا پانی پوری برصغیر کی سوغات ہے جس کا آغاز بھارت سے ہوا اورپاکستان میں بھی لوگ گول گپے بے حد پسند کرتے ہیں۔میں لانڈھی 4 نمبر پر موجود ہوں لیکن شہرکے دوردراز علاقوں سے بھی یہاں لوگ گپے کھانے کیلئے آتے ہیں۔

the best place for golgappa in Karachi

گول گپے میں دال موٹھ، میٹھی چٹنی اور رائتا بھی ڈالا جاتا ہے، گول گپہ منہ میں  رکھیں تو وہ فوری گھل جاتا ہے اور گول گپے کا پانی انسانی ہاضمے کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ گول گپے بنانے والے دیگر افراد ٹاٹری اور املی استعمال کرتے ہیں لیکن ہم قدرتی اشیاء سے پانی بناتے ہیں، حالانکہ ٹاٹری اور املی کا پانی سستا بن جاتا ہے لیکن ہم اپنے صارفین کو اچھی چیز پیش کرنے کیلئے آم چور، آلو بخارہ  اوردیگرقدرتی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔

the best place for golgappa in Karachi

انہوں نے بتایا کہ یہاں چٹ پٹے، کرارے اور مزیدار12 گول گپے کی پلیٹ صرف 100 روپے میں صارفین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے جس کے ساتھ چنا چاٹ کی پلیٹ بھی دستیاب ہے جو 70 روپے کی دی جاتی ہے۔

Related Posts