کڈنی ہل پارک میں موجود خوبصورت آبشار لوگوں کی توجہ کا مرکز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: احمد علی کڈنی ہل پارک میں موجود پہاڑوں سے نکلتے آبشار لوگوں کی توجہ کا محوربن گئے، کڈنی ہل پارک کو مکمل طور پر منفرد انداز میں تبدیل کردیا گیا ہے، یہاں موجود بارڈر فال کا نام (بینظیر بارڈر فال) رکھا گیا ہے۔

کڈنی ہل پارک کے انچارج محمد فہد نے ایم ایم نیوز کو اس حوالے سے بتایا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے رواں ماہ اس پارک کا افتتاح کیا تھا، ان کی کاوشوں سے پارک میں موجود یہ آبشار پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، محمد فہد نے آنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ پارک آئیں تو صفائی کا خاص خیال رکھیں، کچرے کو ڈسبن میں ڈالیں باہر نہ پھینکیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پارک فیملیز کے علاوہ عام لوگ بھی آسکتے ہیں، جبکہ ٹائمنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آبشار کے پاس آنے کا وقت 8بجے تک ہے، جبکہ پارک کا ٹائم مغرب تک ہے، کیونکہ پورے علاقے میں ابھی کچھ لائٹنگ کا کام باقی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پارک 62ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے، جبکہ پارک میں دولاکھ سے زیادہ پودے لگائے جاچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ آبشار کا کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ پارکنگ ایئریا پر کچھ کام ہونا باقی ہے، انہوں نے بتایا کہ کی تزئین آرائش کا کام جاری رہے گا۔

کڈنی ہل پارک میں آنے والوں کے لئے خوبصورت گرینری کا انتظام کیا گیا ہے، بیٹھنے کے لئے صاف ستھری بینچز موجود ہیں، جبکہ پاک میں موجود خواتین کا کہنا تھا کہ آپ ضرور اپنی فیملی کے ہمراہ اس پارک میں آئیں، یہاں ہم نے بہت زیادہ انجوائے کیا۔