امریکی سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والا اور جذبات سے بھرپور واقعہ وائرل ہو گیا، جب امریکن فائر فائٹر مائیک ہیوزجنہوں نے 1998 میں جلتی ہوئی عمارت سے 9 ماہ کی ایک بچی کو بچایا تھا، کو اسی بچی ڈانیئیل نے اپنی ہائی اسکول گریجویشن تقریب میں بطورِ خصوصی مہمان مدعو کیا۔
یہ یادگار ریسکیو 1998 میں پیش آیا تھا، جب مائیک ہیوز کی آگ میں لپٹی عمارت سے معصوم بچی کو اٹھائے ہوئے تصویر دنیا بھر میں مشہور ہو گئی تھی۔ تقریباً 18 سال بعد 2016 میں ڈانیئیل نے اپنے ہیرو کو گریجویشن تقریب میں بلا کر ان کی بہادری اور قربانی کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں کی ملاقات آنسوؤں، گلے ملنے اور جذباتی لمحات سے بھرپور تھی، جس نے وہاں موجود ہر شخص کو متاثر کر دیا۔ ڈانیئیل نے کہا کہ وہ میرے ہیرو ہیں، جنہوں نے مجھے نئی زندگی دی۔
جبکہ مائیک ہیوز نے اس لمحے کو اپنے کیریئر کا سب سے خوبصورت اور یادگار دن قرار دیا۔
یہ کہانی حالیہ دنوں میں ایک بار پھر وائرل ہوئی اور لاکھوں افراد تک پہنچی، جہاں اسے انسانیت، حوصلے اور شکرگزاری کی زندہ مثال قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو “زندگی کے دائرے کی تکمیل” (Full Circle of Life) کا خوبصورت لمحہ کہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








