تھر ملین ٹری پروگرام، سندھ حکومت کا صحرائے تھر کو سبزہ زار بنانے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھر ملین ٹری پروگرام، سندھ حکومت نے صحرائے تھر کو سبزہ زار بنا دیا
تھر ملین ٹری پروگرام، سندھ حکومت نے صحرائے تھر کو سبزہ زار بنا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ تھر ملین ٹری پروگرام مکمل ہوچکا ہے جس کے تحت صحرائے تھر میں ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بائیو سیلین ایگریکلچر اور ایکوا کلچر پر صحرائے تھر میں کامیاب تجربات کیے گئے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھر ملین ٹری پروگرام سندھ حکومت کی کامیابیوں کا ایک نیا سنگِ میل ہے جس میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کا تعاون شامل ہے۔

عالمی یومِ ماحولیات کے حوالے سے اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ درخت کسی بھی ملک کے ماحول کو بہتر بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے سب سے مؤثر ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ماحولیات آج منایا جارہا ہے، جس کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں، تحفظِ ماحول اور آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے گا۔ 

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے تحت ہر سال 5 جون کے روز ماحولیات کا عالمی دن منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔دن منانے کا آغاز سن 1974ء میں ہوا۔ رواں برس اِس دن کا عنوان تصور، تخلیق اور فطری ماحول کی بحالی رکھا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

عالمی یومِ ماحولیات کی مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے جس میں وزیرِ اعظم عمران خان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
 ماحولیات کے عالمی دن کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان مہمانِ خصوصی ہوں گے۔تقریب میں اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: یومِ ماحولیات کی مرکزی تقریب، وزیرِ اعظم مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک

Related Posts