ٹرین حادثے نے سوگوار کردیا۔برطانوی شاہی جوڑے کا صدرِ مملکت کو پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی  شاہی جوڑے نے ٹرین حادثے پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے اظہارِ ہمدردی کے  پیغام میں کہا  ہے  کہ ہمیں تیز گام کی  آتش زدگی  نے بری طرح سوگوار کردیا۔

شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے برطانیہ سے بھیجے گئے اپنے پیغام میں اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کا دورہ کرکے لوٹنے کے بعد رحیم یار خان کے قریب تیزگام آتش زدگی کا سن کر شدید دُکھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے دورے پر روانہ ہو گئے

شاہی جوڑے نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں ان تمام افراد اور خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس دلدوز حادثے کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ، کروڑوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

31 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس میں ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 70 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔بدقسمت ٹرین کو حادثہ صبح 6 بجر 15 منٹ پر صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے ، گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 80 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں