ٹیکساس، پاکستانی نژاد شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کر کے خود کشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب پاکستانی نژاد شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم نے انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے بعد میں خودکشی کر لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹیکساس کی کاؤنٹی ہیرس میں پیش آیا، ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان طلاق کے معاملے پر جھگڑے چل رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پہنچے تو وہاں چار لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ جنہیں ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغواء، ویڈیو وائرل

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے چند روز قبل بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مارنے کی کوشش بھی کی تھی، پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔