ٹیسٹ کپتان مستعفی ہوگئے؟ شان مسعود کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بنگلادیش کے ہاتھوں ایک اور وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود شدید دباؤ اور تنقید کی زد میں آ گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ قیادت چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ وطن واپسی کے بعد شان مسعود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں کپتانی سے الگ ہونے یا استعفیٰ دینے کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔

یاد رہے کہ شان مسعود کو 2023 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی تاہم ان کی کپتانی میں پاکستان اب تک 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچز ہار چکا ہے جس کے بعد ان کی قیادت پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب سہلٹ ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیم کی ناکامیوں پر سب کو افسوس ہے اور وہ قوم کے جذبات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی کو نشانہ بنانے کے بجائے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو مجموعی طور پر کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

کپتانی چھوڑنے سے متعلق بار بار سوالات پر شان مسعود نے تفصیلی جواب دینے سے گریز کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی نیت ہمیشہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی بہتری رہی ہے۔

Related Posts