اسرائیلیوں پرحملے کے لیے دہشت گردبھیجنے والوں کو قیمت چکاناپڑے گی، اسرائیلی وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلیوں پرحملے کے لیے دہشت گردبھیجنے والوں کو قیمت چکاناپڑے گی، اسرائیلی وزیراعظماسرائیلیوں پرحملے کے لیے دہشت گردبھیجنے والوں کو قیمت چکاناپڑے گی، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلیوں پرحملے کے لیے دہشت گردبھیجنے والوں کو قیمت چکاناپڑے گی، اسرائیلی وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کودہشت گرد حملوں میں بیرون ملک اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردارکیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ جو کوئی بھی اس طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی کی کوشش کرے گا،اس کوقیمت چکانا پڑے گی۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس وقت بیرون ملک مختلف مقامات پرایران کی طرف سے اسرائیلیوں پرحملے کی کوششوں کومشاہدہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی سروسز حملوں کے آغاز سے قبل انھیں ناکام بنانے کے لیے کام کررہی ہیں۔ ہم دہشت گردوں کو بھیجنے والوں پرحملے جاری رکھیں گے۔

انھوں نے خبردار کیاکہ ہم دہشت گردوں کو بھیجنے والوں پر حملے جاری رکھیں گے۔ان کا اشارہ ایران کی جانب تھا۔انھوں نے اسرائیلیوں کو ان کے تحفظ کے پیش نظرترکی کا سفر کرنے سے بھی خبردار کیا اور اسرائیلی شہریوں کو متنبہ کیاکہ اگر ضروری نہ ہو تواس وقت ترکی خصوصا استنبول نہ جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خطرہ اب بھی بڑا ہے۔ میں اسرائیل کے شہریوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ذاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Related Posts