کرم، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے 5جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرم، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے 5جوان شہید
کرم، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے 5جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:ضلع کرم کے علاقے پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے5جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے کرم کے علاقے پاک افغان سرحد پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیاء اللہ، سپاہی ناہید اقبال، سپاہی ساجد علی اور سپاہی سمیر اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں اس عزم صمیم کا عکاس ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو کمزوری نہ سمجھے، پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے سرحد پار پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر کرم ضلع میں فائرنگ کی، اس موقع پر پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھی سخت جانی نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts