MM NEWS URDU
Sunday 5th February 2023 / 14 Rejab 1444

عمران خان عوام کو بتائیں کیسے 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے؟ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنا سکینڈل سامنے آتے ہی انہیں سب کچھ یاد آجا تا ہے، عمران خان نے ذاتی مفاد کیلئے قومی سلامتی سے کھلواڑ کیا۔عمران خان عوام کو بتائیں کیسے 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جھوٹے مقدمات بنائے اس لئے ساری کابینہ ضمانت پر ہے، اب عوام کو بتائیں کس طرح 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج معیشت کا یہ حال ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا تھا سائفر کو غداری سے جوڑو، عمران خان کہہ رہے ہیں میں بتاؤں گا، آپ کو بتانا پڑے گا۔بشریٰ بی بی مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دیتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تب بولتے ہیں جب ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے آجائے، عوام نے عدم اعتماد کیا تو سازش یاد آ گئی۔ عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں، جب پی ٹی آئی کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو یہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی سب کو جیلوں میں ڈال دیا، رانا ثناء، شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنانے کی کوشش کی گئی، بتائیں کس طرح ایسٹ ریکوری یونٹ ایسٹ میکنگ یونٹ بنائے رکھا، نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کر کے 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے۔

مزید پڑھیں:معروف صحافی عمران ریاض گرفتار، عمران خان کی مذمت

انہوں نے کہا ہے کہ 4 سال تک ملک کے ہر شعبے میں ڈاکے ڈالے گئے، چار سال کس طرح بنی گالہ میں بزنس ڈیلز ہوتی رہیں،عمران خان عوام کو فرح گوگی کے بارے میں بتائیں۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
Exit mobile version