جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان
جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال پر علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان کے حالات بہتر کرنے میں مدد فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ کے ساتھ ٹیلی فونک کے دوران کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اور ہم منصب مارک رٹ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ہالینڈ کے وزیراعظم نے افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت کاری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے، پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، پاکستان سفارتی اور بین الاقوامی اداروں کے عملے کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کی بحالی کے لیے افغان عوام کی معاشی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی بینکنگ ٹرانزیکشنز پر رسائی سے متعلق وضاحت

Related Posts