ٹیلی نار برائے فروخت؛ وفاقی وزیر نے تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے ڈیٹا اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

اسلام آباد میں انٹرنیٹ گورننس کے حوالے سے منقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر آئی ٹی آمین الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی نار کے حوالے سے نان بائنڈنگ آفر موجود ہے وزارت آئى ٹى ان تمام معاملات کو ديکھ رہى ہے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارى پہلی ترجیح ہے۔ ملازمین کے مسائل اور سروس کے معیار پر کوئى سمجھوتا نہیں کيا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔ پاور بلیک آؤٹ کے حوالے سے سائبر حملے سے متعلق وزارت توانائی نے آئی ٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

امین الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جدوجہد کریں، ریڈ لائن عبور نہ کریں۔

ٹیلی نار کی فروخت کا پس منظر

ٹیلی نار نے پاکستان میں 2005میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا، کمپنی کو پاکستان میں ایزی لوڈ سمیت کئی معاملات میں جدت لانے کا اعزاز حاصل ہے۔

گزشتہ سال ملک کی معاشی صورت حال اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ ٹیلی نار پاکستان میں اپنا کاروبار فروخت کررہا ہے۔ اس حوالے سے ٹیلی نار کے امارات کی ایک کمپنی سے بات چیت بھی جاری ہے۔

Related Posts