Friday, March 29, 2024

بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کی  تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تمام اسکواڈز 5 سے 31 جولائی تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی نے کُل 93 میں سے  مجموعی طور پر 51 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، باقی ماندہ 42 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100 اوورز پھینکے جائیں گے۔ دو روزہ میچ کے ہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیل ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔

ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی ۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔

اسکواڈز:

بلوچستان پول اے:

قلعہ عبد اللہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالحنان ، عبدالوارث ، عبدالظاہر ، ابؤذرخان ، احمد شاہ ، احسن ، آصف خان ، احسان اللہ ، حافظ عبد اللہ جان ، حسین احمد ، محمد غوث ، محمد اصغر ، محمد عمران ، نجیب اللہ ، نذیر احمد ، عبید اللہ ، سمیع اللہ ، سردار ولی ، ظفر اللہ اور ذوالفقار خان

لورالائی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالحمید ، عبد الرشید ، عادل پٹھان ، امان اللہ ، داؤد خان ، حمید اللہ ، حضرت خان ، لطیف اللہ ، محبوب خان ، محب اللہ ، منیر احمد ، نقیب اللہ ، نقیب اللہ ، ناصر خان ، نثار احمد ، ثناء اللہ ، شیر حسن ، طارق جمیل ، یاسر خان اور ظہور احمد

نصیرآباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عابد علی ، عابد علی ، اعجاز احمد ، الطاف حسین ، امداد علی ، خان محمد ، معشوق علی ، محمد ایاز ، محمد بخش ، محمد عرفان ، ندیم احمد ، نصیب اللہ، نواب خان ، نظام الدین ، قطب الدین ، ساجد حسین ، سجاد علی ، شوکت علی ، وحید احمد اور ظہور الٰہی

نوشکی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالمطلب، عبد الرؤف ، احسن اللہ ، بختیار احمد شاہ ، غلام حیدر ، عمران خان ، خدائی نور ، لیاقت علی ، مقصود احمد ، مہر اللہ ، محمد نواز ، محمد آصف ، محمد یعقوب ، مجتبیٰ ، نصیب اللہ ، سیف اللہ ، سجاد احمد ، شاہ فیصل ، سید احمد شاہ اور سید محمد شاہ

پشین سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالنبی ، احسن ترین ، اکبر خان ، اسفند یار ، برکت اللہ ، بلال احمد ، اسرار احمد ، جہانزیب ، محمد الیاس ، محمد جاوید ، نجیب اللہ ، رمیز راجہ ، سعید احمد ، صلاح الدین ، سرور خان ، سید احسان اللہ ، سید ارشاد علی ، سید حکمت اللہ ، سید عزت اللہ آغا اور زبیر احمد

کوئٹہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالناصر ، عبد السلام ، عزیز اللہ مینگل ، بشیر احمد ، حضرت ولی ، ہدایت اللہ ، جہانگیر ، محمد جنید ، محمد شہزاد خان ترین ، محمد امجد ، محمد ارشاد، محمد داؤد ، محمد ابراہیم جونیئر، محمد ادریس ، محمد سلمان ، محمد یونس ، نعمت اللہ ، نصیب اللہ اور سید زین اللہ

سبی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

آصف خان ، ببرک کامل ، فیصل احمد ، فرید بقی ، امداد علی ، عمران خان ، خلیل احمد ، مشاہد انور ، مسرور خان ، میر قادر بخش ، محمد حسن طارق ، محمد اعظم ، محمد عظیم مگسی ، ناصر علی ، نثار احمد ، رسول بخش ، شہباز مری ، سومر خان ، تیمور خان اور اسامہ خلیل

بلوچیستان پول بی:

گوادر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالحمید ، عبد الجبار ، عبد الجلیل ، عبد الرزاق ، عبد الرحمٰن ، عبدالواحد ، عابد ، عادل ، آصف ، دلشاد ، الٰہی بخش ، حکیم علی ، ہلال ، ابراہیم ، ماہر عمر ، معراج ، محسن ، محمد حسن ، نسیم خان ، سمیر میاں ، شاہنواز ، شہزاد ، شعیب ، سہیل مجید اور زیب سلیم

جعفرآباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالقدیر ، الطاف حسین ، عزیز اللہ ، بلال خان ، دھانی بخش ، فہد حسین،  ہدایت اللہ ، عمران خان ، محمد سلیم ، محمد اشرف ، محمد دین ، نجیب اللہ ، نصیب اللہ ، رمیز راجہ ، سجاد علی ، شہباز علی ، تیمور علی ، طالب حسین ، عمید علی اور زبیر خان

خصدار سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالسلام ، عبد الرشید ، عابد اللہ خان ، عدنان اقبال ، فہیم یونس ، فرید احمد ، حق نواز ، اسرار اللہ ، کلیم اللہ ، خلیل احمد ، محمد اصغر ، محمد آصف ، محمد طیب ، محمد عارف ، منیر احمد ، منیر احمد ، راشد احمد ، سمیع اللہ ، شاہد رمضان اور شیروز خان

لسبیلہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالرؤف ، عبدالستار ، احمر عزیز ، عقیل خان ، عاقب جنید ، آصف شاہد ، اویس امان ، دنیش کمار ، غلام محمد ، امداد حسین ، عمران علی ، میر عبدالستار ، محمد عارف ، محمد ایاز ، محمد دین ، محمد فراز ، محمد شاہد ، محمد زمان ، نعمان احمد ، سعید احمد ، سجاد احمد ، سلیم معل ، شعیب احمد اور ذوالفقار شاہ

پنجگور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

عبدالغفور ، عبد اللہ کریم ، عابد علی ، عابد حسین ، عقیل احمد ، عالم دین ، غلام حسین ، غلام نبی ، حمال حامد ، حمال وہاب ، حسیب جاوید ، حکمران واحد ، جاسم علیم ، منظور احمد ، محمد صالح ، مجیب الرحمٰن ، مرتضیٰ صالح ، مسلم نور ، نثار احمد ، نظام الدین ، صغیر احمد ، سجاد حسین ، شہباز احمد اور طارق عزیز

تربت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :

امان اللہ ، عدنان صالح ، ایوب بشیر ، باسط حسین ، بہروز ، بوحیر امان ، دلجان ارشاد ، حسن رشید ، مہران شفیع ، مدثر ، محمد نواز ، محی الدین ، مختار بادل ، مصاب ، مشتاق بادل ، نعمت اللہ ، نیاز احمد ، شاہد نظام ، عزیر احمد اور ظہیر رحمت

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی بلے باز جوناتھن ویلز پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے