کراچی میں ٹی ڈی ایل اسٹور کا افتتاح، شوبز ستاروں کی شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TDL inaugurates its multi-line store in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہرکے پوش علاقے ڈیفنس میں ملٹی برانڈ اسٹور دی ڈیزائنر لیگ ٹی ڈی ایل نے اپنے اسٹور کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں شوبز کے معروف ستاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ڈی ایل کی مالکہ افشاں ذیشان نے کہا کہ ٹی ڈی ایل ایک ملٹی برانڈ اسٹور ہے۔ جہاں مختلف برانڈز کی مصنوعات ایک چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔ ہمارا مقصد چھوٹے کاروباری اداروں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

چھوٹے کاروباری افراد ہمارے اسٹور میں ریک لے کر اپنی مصنوعات فروخت کرسکتے ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس جیولری کے معروف برانڈز موجود ہیں۔ آپ آئیں اور ڈسکائونٹڈ قیمتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

معروف ماڈل نادیہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مختلف ورائٹیز کی عمدہ رینج موجود ہے۔ بہت سے ڈیزائنرز نے اپنی مصنوعات کو یہاں نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔ تمام لوگوں کو ایک بار یہاں کا وزٹ ضرور کرنا چاہئے۔

معروف اداکارہ رابیل شیخ نے کہا کہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک بہترین آرٹیکل موجود ہیں۔ اس اسٹور کو معیاری اور خوبصورت مصنوعات سے سجانے کے لیے افشاں نے بہت محنت کی ہے۔ تمام لوگوں کو یہاں آنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:آمنہ الیاس نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کردیا

فوڈ گرو ڈاٹ کام کی بانی اور سی ای او انیکا زین آفندی نے کہا کہ کورونا کے دوران لوگوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ ٹی ڈی ایل اسٹورز کا ایک مقصد ایسے لوگوں کو ابھارنا ہے، جو کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

معروف اداکارہ زینب راجہ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اسٹورز بند ہو گئے تھے۔ لوگ آن لائن شاپنگ کی طرف چلے گئے تھے۔

اب دوبارہ رونقیں بحال ہو رہی ہیں کیوں کہ جو مزہ اسٹورز میں شاپنگ کرنے کا ہے۔ وہ آن لائن شاپنگ میں کبھی نہیں آسکتا ہے۔

Related Posts