سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا گھر پر چھاپہ پڑنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی و وفاقی حکومتیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہیں۔ تیمور خان جھگڑا
صوبائی و وفاقی حکومتیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہیں۔ تیمور خان جھگڑا

سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا گھر پر چھاپہ پڑنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے، اینٹی کرپشن، ایف سی اور پولیس گرفتاری میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کے علاوہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے بھی سابق وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پی ٹی آئی حکومت نے دکھائی، تیمور جھگڑا

چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر پر نہ ہونے کے باعث تیمور جھگڑا گرفتار ہونے سے بچ گئے۔ درجنوں اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتاری کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے صوبائی اسمبلی کے خصوصی بجٹ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ صوبے نے ترقی کا سفر پی ٹی آئی حکومت میں کیا۔

تیمور سلیم جھگڑا کا جون 2022 کے دوران کہنا تھا کہ وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے، وفاق سے آئل،گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے، صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ  93 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے۔

Related Posts