ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل،انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بغیر کسی مزاحمت کے شکست دے دی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر 209رنز بنائے گئے، ڈیوڈ ملان نے 78رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا رہا، اوپنر بابر اعظم 4 اور رضوان صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ کے نئے قوانین لاگو کر دئیے

خوشدل شاہ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا۔