طلاق کو عجیب نہ بنائیں، سائرہ اور شہروز کا طلاق کے بعد ایک ساتھ پہلا انٹرویو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد پہلا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طلاق کے بعد دوستی اور بہتر تعلقات برقرار رکھنے کے حوالے سے بات کی۔

حال ہی میں دونوں اداکار اپنی فلم ’بے بی لیشیس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق کے بعد دوستی اور بہتر تعلقات برقرار رکھنے کے بارے میں بات کیا۔

سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کو بہتر تعلقات کی وجہ قراردیا انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی بھی انسان کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر وہ خاص طور پر اولاد ہو تو آپ کے اپنے مسائل ان کے سامنے بہت چھوٹے لگنے لگتے ہیں جس پر شہروز نے بھی سابق اہلیہ سے اتفاق کیا۔

دوسری جانب دونوں اہلیہ سے ہونے والی بیٹیوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے شہروز سبزواری نے کہا کہ میری بیٹی نورے اور بیٹی زہرہ دونوں کے درمیان تعلقات میری سوچ سے بھی زیادہ نارمل ہیں، نورے نے چھوٹی بہن زہرا کو جتنا پیار دیا وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے وہ اسے بہنوں کی طرح سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’کچھ اَن کہی‘ کی پہلی قسط کے ٹوئٹر پر چرچے

شہروز سبزواری نے فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بتایا کہ میں سائرہ کے ساتھ غیر آرام دہ تصور نہیں کرتا کیوں کہ میں اب سائرہ کے لیے بات نہیں کرسکتا، میں اگر کہہ دوں تو کل سائرہ کہے گی میرے لیے کیوں بولا۔

تاہم اس حوالے سے سائرہ یوسف نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بھی مشکل ہوتی ہے جب لوگ بار بار پرانی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لہٰذا بہترین یہ ہے کہ دو لوگوں کے درمیان علیحدگی کے رشتے کو عجیب نہ بنائیں انہیں آگے بڑھنے دیں لیکن ہمارے یہاں ایک عام تاثر ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں علیحدگی کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے سے ہر تعلق کو ختم کردینا چاہیے لیکن ہم نے اس پراجیکٹ کے لیے اس سے آگے جاکر سوچا کیوں کہ ہم اکیلے نہیں تھے اس پراجیکٹ میں اور بھی بہت سارے لوگ موجود تھے۔

Related Posts