دیر کی تو پچھتائیں گے، سوزوکی ایوری پر لاکھوں روپے کی ڈسکاؤنٹ آفر لگادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
دہشت گردی کا چیلنج
dr jamil
استنبول مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔کیا اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرسکے گا؟
dr jamil
امریکا بھارت دفاعی پینگیں اور اس کے خطے پر مضر اثرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوزوکی ایوری، فائل فوٹو

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کار خریداروں کے لیے ایک دلکش پیشکش متعارف کراتے ہوئے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ماڈل “سوزوکی ایوری” پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔

ذرائع کے مطابق سوزوکی ایوری کو گزشتہ سال کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ مشہور مگر پرانے ماڈل “بولان” کی جگہ لی جا سکے۔ کمپنی کے مطابق یہ پیشکش صرف ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ کے خریداروں کے لیے دستیاب ہوگی، اور سوزوکی کسی بھی وقت بغیر پیشگی اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا خاتمہ کر سکتی ہے۔

اس وقت سوزوکی ایوری وی ایکس کی قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے مقرر ہے، تاہم موجودہ آفر کے تحت خریداروں کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا واضح مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن نصب کیا گیا ہے جو 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن بھی دی گئی ہے، جو کارکردگی اور ایندھن کی بچت کے لحاظ سے اسے بولان سے کہیں بہتر بناتی ہے۔

گاڑیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ان خریداروں کے لیے سنہری موقع ہے جو خاندانی یا کاروباری استعمال کے لیے ایک کشادہ، پائیدار اور جدید فیچرز سے مزین گاڑی کی تلاش میں ہیں۔

Related Posts