رمیز راجا کو پی سی بی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیٸرمین رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹس سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ظہرانے پر لاہور میں ملاقات کی تھی جس میں انھیں بورڈ کا نیا سربراہ بنائے جانے کا عندیہ دیاتھا۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 صفر سے تاریخی وائٹ واش اور عبرت ناک شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف 3 سے 4 کھلاڑیوں نے پہلی بار کرکٹ کھیلی جبکہ ٹیسٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو کھلانا پڑتا ہے۔

 

 

 

Related Posts