سندھ میں پلاسٹک کچرے کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا کامیاب تجربہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور برطانوی این جی او  ٹیئر فنڈ (TearFund) کے پروجیکٹ ’ہریالی حب‘ کے اشتراک سے پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، جی ٹی ایس بلدیہ اور شرافی پر کچرا ری سائیکل کرنے کے دو پلانٹ نصب  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکاٹ لینڈ کی بے درد خاتون، جنہیں کسی بھی قسم کا درد محسوس نہیں ہوتا

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں پائلٹ پروجیکٹس کے ذریعے کچرے کو ری سائیکل کر کے نامیاتی کھاد، پلاسٹک دانہ، اور پلاسٹک فلیکس پہلے ہی بنایا جا رہا ہے، اب پولی تھین بیگ کو دانے میں تبدیل کرکے دانے سے پلاسٹک کے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں جبکہ دیگر اشیاء بھی بنائی جا سکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کچرے کو ری سائیکل کرکے بنائے گئے ڈسٹ بن کا وزن 320گرام جبکہ سائز 10 انچ ہے۔

امتیازعلی شاہ نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ کے کچرے سے توانائی بنانے  کے پروجیکٹ پر بھی مرحلہ وار کام کا آغاز ہوگا اوراس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس سلسلے کو مزیدبڑھایا جائے گا اور دیگر اضلاع میں بھی ری سائیکل پلانٹ لگائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، اس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts