کیا ڈاؤ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں طلبہ منشیات استعمال کرتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس کے کیفے ٹیریا میں طلبہ و طالبات کی منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ڈاؤ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں طلبہ و طالبات مبینہ طور پر منشیات استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس کی طالبات منشیات کا استعمال کرتی نظر آئیں۔

کراچی کی جامعات میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس کے علاوہ دیگر شعبہ جات کی طالبات بھی منشیات کے استعمال میں ملوث ہوسکتی ہیں۔ طالبات کو منشیات کی سپلائی کون کر رہا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبات کو منشیات کی سپلائی یونیورسٹی کے باہر سے ہوتی ہے۔ نوجوان طلبہ اور ڈاکٹرز منشیات استعمال کرتے نظر آتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ طالبات منشیات خریدنے کی کتنی قیمت ادا کرتی ہیں؟

تاحال ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ تاحال منشیات کے کھلے عام استعمال سے لاعلم ہے۔