MM NEWS URDU
Thursday 30th November 2023 / 16 Rabiulakhir 1445

شاہد آفریدی کی سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید مذمت

شاہد آفریدی کی سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید مذمت

شاہد آفریدی کی سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید مذمت

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر کیے گئے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سراج الحق صاحب محفوظ رہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

مزید پڑھیں:ایشیاکپ کا نیا ہائبرڈ ماڈل اور 4 ممالک کی ہاں سے بھارت کی مشکل بڑھ گئی

واضح رہے کہ 19 مئی کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے، جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

Exit mobile version