ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،کرپشن کیخلاف جنگ جاری رہے گی،چیئرمین نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،کرپشن کیخلاف جنگ جاری رہیگی،چیئرمین نیب
ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،کرپشن کیخلاف جنگ جاری رہیگی،چیئرمین نیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن نے ملک کو برباد کر دیا، نیب نے جو جنگ شروع کی وہ جاری رہیگی، پاکستان میں لوٹی دولت کو واپس دلانا مشکل کام ہے، امید ہے نظام میں رفتہ رفتہ بہتری آئے گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 4 سال کے دوران 1270 ریفرنس مختلف عدالتوں میں دائر ہوئے، نیب کیسز کے ریفرنسز کا فیصلہ کرنا میرے اختیار میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدالتوں کا کام ہے،احتساب عدالتوں میں پہلے ہی بیشمار کیسز موجود ہیں ورنہ اتنی تاخیر نہ ہوتی۔کچھ لوگ نیب کی بنیاد پر سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی اناکوتسکین میری ذات کومتنازع بنانے سے ملتی ہے توضرور بنائیں، ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیردیکھنی ہے توخوداحتسابی کاعمل اپناناہوگا۔

جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا کہ کوئی مقدس گائے نہیں،جوکریگاوہ بھریگا۔ خلیفہ وقت دوچادروں کاحساب دیسکتاہے توہم انکارکرنیوالے کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ نیب نے اربوں روپے کی زمین ریکور کی، ریکوری ہمارے پاس امانت تھی، امانت میں آج تک خیانت کا خیال نہیں آیا۔

چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا کہ ریکوری کہاں گئی۔ ہمیں ریکوری کرنسی نوٹوں کی شکل میں نہیں ہوتی کہ گننا شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے سندھ میں سرکاری اراضی کی واپسی سے متعلق بی او آر کی رپورٹ مسترد کردی

نیب کا مکمل آڈٹ 3 دفعہ ہو چکا ہے۔ ایک صاحب نے کہا نیب کے افسران رشوت لیتے ہیں، میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ وہ صاحب میرے پاس ثبوتوں کیساتھ آ جائیں، کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts