آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے جعلی نمبر پلیٹس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی سیف سٹی اور اے آئی مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جن گاڑیوں یا موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹس یا ٹیمپرنگ پائی جائے گی ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
آئی جی سندھ کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ میں ٹریکرز کی تنصیب کے لیے جاری مہم کے نتیجے میں تقریباً 70 فیصد بڑی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سندھ کام کر رہی ہے اور اس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








