نواز شریف کی تقریر میڈیا پر آگئی، روک سکو تو روک لو۔مسلم لیگ (ن)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی تقریر میڈیا پر آگئی، روک سکو تو روک لو۔مسلم لیگ (ن)
نواز شریف کی تقریر میڈیا پر آگئی، روک سکو تو روک لو۔مسلم لیگ (ن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے جہاں سابق وزیرِ اعظم کی تقریر میڈیا پر نشر ہونے لگی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر حکومت روک سکے تو ہمیں روک کر دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا کہ اپنی طاقت اور فورس کو لگا کر بھی حکومت ن لیگ کو نہ روک سکی اور آج بھی نواز شریف کی تقریر سے خوفزدہ ہے۔

پیغام میں ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کے شدید خوف کی غمازی کرتا ہے۔ نواز شریف جیت گئے، آپ ہار گئے، روک سکو تو روک لو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  ترجمان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  کہ سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے خوفزدہ ہے جس کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں۔

مزید پڑھیں: سلیکٹڈ حکومت  اے پی سی سے خوفزدہ ہے۔مریم اورنگزیب

Related Posts