چھ فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کیخلاف اسٹے آرڈر جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے 6 فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈ ز کے آکشن اور آؤٹ سورس کرنے کیخلاف پٹیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈمٹ کرتے ہوئے اسٹے آرڈر جاری کر دیا۔

یاد رہے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ائی اسلام آباد نے ایک اشتہار کے ذریعے اسلام آباد کے 6 فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز کو پرائیویٹ پارٹیوں کو آکشن اور آؤٹ سورس کرنے کیلئے بڈز مانگی تھیں۔

آ ج اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران کی رٹ پٹیشن نمبر 3460 کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعجاز اسحاق خان نے کی۔

ایڈووکیٹ افضال قدیر ستی نے دلائل دیئے کہ موجودہ صورتحال میں اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز کو آ کشن کرنے کا اختیار ایڈمنسٹریٹر ایم سی ای کے پاس نہیں ہے، ہزاروں بچے روزانہ ان گراؤنڈز میں کھیلتے ہیں ان گراونڈز سے بابر اعظم جیسے نامور کرکٹر بنے ہیں، اگر ان کو آ کشن کر دیا گیا تو مہنگائی سے تنگ عوام کے بچے کہاں کھیلیں گے۔

دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹشن ایڈمٹ کرتے ہوئے اسٹے آ رڈر جاری کر دیا۔

دریں اثنا اسلام آباد کے کرکٹرز اور کرکٹ کلبز نے اسلام ہائی کورٹ کے اسٹے کو سراہتے ہوئے اسے کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔