گورنر اسٹیٹ بینک کا شرح سود 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Economy will stabilize after overcoming coronavirus: Governor SBP
governer state bank

کراچی: گور نر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد پر رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد پر رہے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال منہگائی کی شرح 11سے12فیصدرہےگی جبکہ شرح سود12.25فیصدپر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کےریٹس رینج میں ہیں، سپلائی کاعمل بہترہونےسےمنہگائی کی شرح کم ہونےکی توقع ہے، کافی سیکٹرزمیں پروڈکشن اورسیلزبڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیمنٹ کی پروڈکشن بھی بڑھ رہی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹرکی جانب سےاچھےاشاریےسامنےآرہےہیںجبکہ ایکسپورٹ کےشعبےمیں بھی ہم اچھا پرفارم کررہےہیں۔

رضا باقرکاکہنا تھا کہ ملک میں اکنامک اکٹیوٹی بہترہورہی ہے،مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ رواں سال زرعی پیداوارہدف سےکم ہونےکاخدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرض کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

گونر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائرکوبڑھانےکیلئے ایکسپورٹ انڈسٹریزکوسپورٹ کرنےکی ضرورت ہے،ایکسپورٹ اسکیمزکیلئے200 ارب روپےکااضافہ کررہےہیں۔

ان کا کہناتھا کہ چھوٹےایکسپورٹرز کیلئےبھی آیندہ پالیسی لےکرآئیں گے،ایل ٹی ایف کی حدڈھائی ارب سےبڑھاکر5ارب کردی ہے،فیکٹریاںاورصنعتیں لگیں گی توروزگارکےمواقع پیدا ہوں گے،کمرشل امپوٹرز10ہزارڈالر کی ایڈوانس پیمنٹ کرسکیں گے۔

Related Posts