مرمتی کام مکمل، کراچی کے ان علاقوں میں گیس بحالی کا عمل شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

عمارت سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی، فائل فوٹو
عمارت سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی، فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی جانب سے جاری کردہ میڈیا الرٹ کے مطابق کراچی میں نیپا فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کے جاری کام کے باعث جن علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، وہاں سپلائی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لیاقت نیشنل ہسپتال، آغا خان ہسپتال اور کراچی سینٹرل جیل سمیت مختلف اہم مقامات پر گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

گیس بحالی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گلشنِ اقبال کے تمام بلاکس، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، لائنز ایریا، پی ایچ ایس سوسائٹی، صدر، کھارادر کے بعض علاقے، لیاری، گارڈن اور اس کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کے ضروری مرمتی اور لوئرنگ کے کام کے بعد نظام کو معمول پر لایا گیا ہے، اور اب تمام متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

Related Posts