شاہ رخ خان کی جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SRK meets his son Aryan Khan in jail after rejection of his bail plea again

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ممبئی کی آرتھر جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے جمعرات کی صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کے لیے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کا دورہ کیا۔

 

آریان کی ضمانت کی درخواست گزشتہ روز این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی۔ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اب آریان خان کے وکیل نے ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:
آریان کی گرفتاری، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے

شاہ رخ کے بیٹےکو گرفتار کرنیوالا این سی بی عہدیدار بھارتی اداکارہ کا شوہر نکلا

یاد رہے کہ آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کی آرتھر جیل میں ہیں۔بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ کو اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد کیمرے کے سامنے دیکھا گیا ، بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے اپنی تمام شوٹنگز اور پراجیکٹس کو منسوخ کر دیا ہے۔

Related Posts