راول ڈیم کے اسپل ویز اتوار کی صبح کھولنے کا فیصلہ، تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ڈیم کے اسپل ویز
فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی بارشوں کے سبب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین پوائنٹ پر پہنچ گئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پانی کی سطح ایک ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز اتوار کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، پانی کی سطح ایک ہزار 746 فٹ تک کرنے کے لیے اسپل ویز 5 گھنٹوں کے لیے کھولے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ملحقہ ایریاز کے باشندوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts