خصوصی ٹیمیں تشکیل، انمول پنکی کو پنجاب منتقل کرنے کی تیاریاں

تازہ ترین

تازہ ترین

پنکی انمول فائل فوٹو
پنکی انمول فائل فوٹو

منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی۔

پنجاب پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ نے انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی باقاعدہ تفتیش شروع کی، تفتیشی ٹیموں نے محکمہ داخلہ پنجاب سے ملزمہ کی طلبی کی اجازت مانگ لی۔

انویسٹی گیشن ونگ نے کہا کہ انمول عرف پنکی لاہور میں درج 5 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے، ملزمہ کو کراچی سے لاہور لانے کیلیے دستاویزات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مبینہ منشیات فروش ملزمہ کے خلاف لاہور میں 8 سال میں 5 مقدمات درج کیے گئے۔

14 مئی 2026 کو لاہور میں درج مقدمات کیلیے مبینہ منشیات فروش ملزمہ کی گرفتاری کیلیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ماضی میں انمول عرف پنکی کے دونوں بھائیوں ناصر اور ریاض کے خلاف مقدمات درج ہوئے، ان کے خلاف پہلا مقدمہ 2020 میں تھانہ اقبال ٹاؤن جبکہ دوسرا 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا۔

سید ذیشان رضا کے مطابق دونوں مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے، مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ مقدمات کا ٹرائل نامزد ملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک ہو چکا ہے، دونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ کی گرفتاری باقی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیلیے متعلقہ عدالت سے اجازت طلب کی جا رہی ہے جبکہ ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Related Posts