جون میں کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جون میں کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
جون میں کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :جون میں  کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی  کا خصوصی اجلاس آج منعقد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے جون کے مہینے کے ایک جامع منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی اور لاک ڈاؤن میں عائدپابندیوں میں توسیع یا ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اوروفاقی وزراء سمیت دیگر سیاسی و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام اجلاس کو کورونا کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

این سی سی وبائی امراض کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا احاطہ کرے گی جس کی روشنی میں ملک میں  لاک ڈاؤن  مزید نرم کرنے یا سخت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: جاپان میں وباء کے باعث طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہونے لگیں

اجلاس میں  ٹرین سروس کو مزید متحرک کرنے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔

Related Posts