بلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، چوہدری پرویزالہٰی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرگودھا: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام بنیادی عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح عام آدمی اور غریب آدمی کے مسائل حل کرنا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الہیٰ نے سینیٹر کامل علی آغا کے ہمراہ سرگودھا میں آزاد حیثیت میں کنٹونمنٹ کونسلر منتخب ہونے والے چوہدری توقیر اشرف گجر اور رائے عمر فاروق کھرل سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں سرگودھا کنٹونمنٹ سے منتخب آزاد کونسلر چوہدری توقیر اشرف گجر اور رائے عمر فاروق کھرل نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس سے عام آدمی کو نچلی سطح پر فائدہ ہو۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ معاشرے کی خوشحالی کا دارومدار عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مبنی ہے، بلدیاتی نظام بنیادی عوامی مسائل میں کمی لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا۔

دوسری جانب آزاد کونسلر چوہدری توقیر اشرف گجر نے کہا کہ ہم چوہدری شجاعت حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

واضح رہے کہ ملاقات میں نائب صدر چوہدری سرفراز گوندل، رائے شاہ نواز کھرل، حاجی زاہد اختر اور فیصل گھمن بھی شریک تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب

Related Posts