کراچی میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ، عید کے رنگ پھیکے پڑگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی بگڑتی صورتحال، سندھ حکومت کا 8اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
کورونا کی بگڑتی صورتحال، سندھ حکومت کا 8اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں عید الاضحی سے قبل ایک بار پھر لاک ڈاؤن کردیا گیا، شہریوں کی عید کی تیاریاں دھری رہ گئیں، خوشیاں ماند پڑگئیں۔

شہری انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کورنگی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں ماسک کی پابندی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 18 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر، 40لاکھ 57 ہزار ہلاک

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 21 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 76 ہزار 867 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 618 شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 52ہزار403 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 732مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار644 ہو گئی۔

Related Posts