Friday, March 29, 2024

زیرِ سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: بحر ہند میں زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ کیبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) آپریٹ کرتی ہے۔

اس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو زیادہ استعمال کے اوقات میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین اس مشکلات کاشکار نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا

خرابی دور کرکے انٹرنیٹ کی رفتار پوری طرح بحال کرنے کا کام جاری ہے جس کی نگرانی خود پی ٹی اے کر رہی ہے اور اس حوالے سے صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔