سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی، جون 2022 میں ہوں گے
میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی، جون 2022 میں ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طوفانی بارشوں کے خطرے کے پیش نظر کل (جمعہ) کے دن پرائیوٹ اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے موجودہ صورتحال کے پیش دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ تعلیمی ادارے بندکرنیکا فیصلہ والدین کی پریشانی کو دیکھنے ہوئے کیا گیا ہے، سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی،IBA نے ہراسمنٹ کی نشاندہی کرنے والے طالبعلم کا داخلہ منسوخ کردیا

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سائیکلون کراچی سے 240 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے اور کل کراچی میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

Related Posts