سندھ میں پیرسے تعلیمی ادارے ، شادی ہالزبند، تقریبات پر پابندی، کاروبار5 روز تک محدود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announced a new Corona policy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے تعلیمی ادارے ، شادی ہالزبند، تقریبات پر پابندی، کاروبار5 روز تک محدودکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ،ہیلتھ پالیمنٹری سیکریٹری قاسم سومرو، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم قاضی شاہد پرویز ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی ، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر سارا، ڈاکٹر قیصر سجاد ، سعید قریشی، کور فائیو اور رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے فیصلے کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلی رہیں گی تاہم کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھولنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟

پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، ریسٹورنٹس کی پیر سے انڈور اور آئوٹ ڈور دونوں بند ،ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔

تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا،ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

Related Posts